جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

20 لاکھ 32 ہزار افراد کے روزگار کا تحفہ، چین نے پاکستان کو سنادی بڑی خوشخبری

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کو توقع ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان میں بیس لاکھ بتیس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہو ں گے جس سے بیروزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی ،ان میں کئی منصوبے خصوصی اقتصادی زون کی تکمیل سے منسلک ہیں جو کہ سی پیک کا حصہ ہے اس سے پاکستان بین الاقوامی پیداواری سلسلے کے ساتھ جڑ جائے گا ۔
یہ بات چین کے معروف اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنی ایک اشاعت میں کہی ہے ۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی چھٹی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس گذشتہ ہفتے بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں سی پیک کے فریم ورک کی روشنی میں نئے منصوبوں کا فیصلہ کیا گیا ، بہت سے لوگوں کو یقین ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی تقدیر بد ل دے گا اور یہ پاکستان کی آبادی کیلئے ترقی کے ایسے امکانات روشن کر دے گا جو محسوس کئے جاسکیں گے ، اس لئے ضروری ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تا کہ ان کے فوائد سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے ، ان منصوبوں پر عملدر آمد میں اختلافات او ر مشکلات کے باوجود 46ارب ڈالر کے یہ منصوبے پاکستان کی مقامی معیشت کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، سی پیک منصوبے نے بڑی پیشرفت کی ہے تاہم صوبوں کے درمیان ان منصوبوں کی تقسیم کے بارے میں پاکستان میں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ۔
اخبار لکھتا ہے کہ کسی مسئلے پر بحث کوئی بری بات نہیں بلکہ یہ ان منصوبوں میں لوگوں کی دلچسپی اور شوق کی آئینہ دار ہے جو مقامی معیشت میں بنیادی عنصر کا کردار ادا کر سکتی ہے تاہم ان اختلافات کے باعث ان منصوبوں کی مجموعی پیشرفت میں تاخیر ہو سکتی ہے ، اس لئے یہ بہت ضروری ہو گیا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی تقسیم پوری ملک میں اس طرح کی جائے کہ اس سے سب کو فائدہ پہنچ سکے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…