پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کیلئے ایسا ہتھیار گوادر پہنچا دیا کہ دشمن کی پریشانیاں بڑھ گئیں

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کیلئے چین میں بنائے گئے 2 میری ٹائم گشتی جہاز گوادر پہنچ گئے ہیں۔ ان گشتی جہازوں کو پی ایم ایس ایس ہینگول اور پی ایم اس ایس بسول کا نام دیا گیا ہے اور پی ایم ایس اے کو ان جہازوں کی فراہمی سے دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کے خلاف سمندری حدود کی سیکیورٹی مزید بہتر ہو جائے گی۔
پاکستان اور چین اس وقت تقریباً 3 ہزار کلومیٹر لمبی اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مصروف ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت مزید بہتر ہو گی۔ اس راہداری کی تعمیر سے چین کو تیل کی فراہمی اور چینی مصنوعات کی مشرق وسطیٰ اور افریقہ کو فراہمی کیلئے سستا راستہ فراہم ہو گا۔
پاکستان نیوی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پاک، چین اقتصادی راہداری کے تحت معاشی سرگرمیوں میں اضافے اورگوادر بندرگاہ کے آغاز کے باعث میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار اہم ہو گیا ہے۔ پاکستانی نیوی کے میرینز، پی ایم ایس اے کے گشتی جہاز اور عملہ اس وقت تمام بندرگاہوں کی حفاظت کرنے کیساتھ ساتھ پورٹ قاسم پر آنے والی ایل این جی کی سپلائی کو بھی مکمل تحفظ فراہم کر رہا ہے۔
میری ٹائم کی سرگرمیوں میں بے مثال اضافہ اور سمندری حدود میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ روائتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیساتھ ساتھ ان خدشات کا مقابلہ بھی کیا جا سکے جو پاکستان کے روائتی دشمن کی جانب سے پیدا کئے گئے ہیں ۔

news-1484385435-3977

news-1484385435-8241

news-1484385435-9812

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…