ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبہ ، کتنے ممالک اور تنظیموں نے گہری دلچسپی لی؟ناقابل یقین انکشاف منظر عام پر

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 2016ء میں چین کی عظیم الشان کامیابیوں کا اہم حصہ ہے جو چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا ایک عظیم اور اہم منصوبہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصو بہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا۔دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیموں نے اس منصوبے کی حمایت کی یا اس میں حصہ لینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ چین نے ان میں سے 40 سے زیادہ ممالک کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چینی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونیوالی تازہ رپورٹ میں کیا گیا۔ عالمی ترقی میں سست روی اور عالمی مالیاتی مارکیٹ میں مندی جیسے چیلنجوں کے باوجود چین نے 2016ء میں بنیادی اصلاحات کی ہیں اور اس نے عالمی سطح پر تیزی سے اپنے اثرورسوخ میں اضافہ کیا۔
چینی سرمایہ مارکیٹ میں مدوجزر جو 2016ء کے آغاز میں نظر آرہا تھا،خیال کیا جا رہا تھا کہ اسکے باعث یہ سال سخت ثابت ہوگا تاہم اس آغاز کے باوجود سال کے اختتام پر چینی معیشت اپنی ٹھوس بنیادوں پر قائم ہے اور حکومت نے سالانہ پیداوار کا جو ہدف مقرر کیا تھا وہ حاصل کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے غربت کے خاتمے کیلئے بھی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس سال چینی حکومت ایک کروڑ افراد کو غربت سے نجات دلانے کیلئے اپنے اہداف پر کام کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…