بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیبیا کے طیارے کو اغواءکرنیوالے ہائی جیکروں کا صرف ا یک شخص کی رہائی کا مطالبہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والیٹا(آئی این پی)لیبیاکی افریقین ایئرلائن کے طیارے کوغواکرنے والے ہائی جیکرزنے اپنے مطالبات سکیورٹی حکام کے سامنے رکھ دیے ہیں،ہائی جیکرزنے کرنل قذافی کے بیٹے کی رہائی کامطالبہ کردیاہے،ہائی جیکرزنے مسافروں‌کورہاکردیاجبکہ مطالبات پورے ہونے تک عملے کواپنی تحویل میں‌رکھنے کاپیغام بھی دے دیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیاکی افریقین ایئرلائن کاطیارہ سبہاسے طرابلس جاتے ہوئے ہائی جیک کرلیاگیا۔طیارے کو2ہائی جیکرزنے اغوا کیا۔اغواکاروں نے طیارے کومالٹاکے ایئرپورٹ‌پرلینڈکروایا۔جہاں پرملکی و غیرملکی پروازوں‌کاشیڈول متاثرہونے کے ساتھ ہلچل مچ گئی۔کئی گھنٹوں بعدبھی طیارے کے انجن کوبندنہیں‌کیاگیااور نہ ہی کسی مسافرکوطیارے سے باہرآنے دیاگیا۔ہائی جیکرزنے طیارے کوہینڈگرنیڈبم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی۔روسی خبرایجنسی کاکہناہے کہ ہائی جیکرزخودکوسابق صدرلیبیا کرنل قذافی کا حامی بتایا اور کرنل قذافی کے بیٹے کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے مسافروں کورہاکردیاجبکہ عملے کے لوگ تاحال ہائی جیکرزکی تحویل میں‌ہیں۔

لیبیا کے ہائی جیک طیارے میں عملے سمیت118مسافرسوارتھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مالٹا میں طیارے کوہائی جیک کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسزنے ہائی جیک طیارے کے قریب پوزیشنیں سنبھال لیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق طیارے میں سوارمسافروں میں 82مرد،28خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔جبکہ طیارے میں عملے کے 7افرادبھی سوارہیں۔ مزیدبرآں وزیراعظم مالٹانے بتایاکہ ہائی جیک ہونیوالے لیبیاکے طیارے میں 111مسافرسوارہیں۔طیارے میں سوارمسافروں میں 82مرد،28 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ‌پرآنیوالی پروازوں‌کارخ اٹلی کے جزیرے کی جانب موڑاجارہاہے۔

سکیورٹی فورسزکے اسپشل دستے ایئرپورٹ‌ پرمربوط آپریشن میں مصروف ہیں۔وزیراعظم مالٹانے مزیدبتایا کہ لیبیا کاافریقی ایئرلائن کاطیارہ سبہاسے طرابلس جارہاتھا۔ہائی جیکرزنے طیارے کارخ‌موڑکرمالٹاایئرپورٹ پرلینڈکوادیاہے۔واضح رہے ہائی جیکرزنے طیارے کے مسافروں‌کوچھوڑدیاہے لیکن اپنے مطالبات پورے ہونے تک طیارے کوعملے کوتحویل میں‌رکھنے کاپیغام دیاہے۔ہائی جیکرزنے سکیورٹی حکام سے لیبیاکے کرنل قذافی کے بیٹے کی رہائی کامطالبہ کیاہے۔تاہم ہائی جیکرزکے ساتھ مالٹا کی مذاکراتی ٹیم بھی مذاکرات کررہی ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…