بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

آفریدی کے چاہنے والے یہ خبر پڑھ لیں ۔۔ بھارت میں گرفتاری ہو گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہننے پر ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ شمال مشرقی ریاست آسام میں ہیلا کاندی ضلعے میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہننے پر گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں حکمراں جماعت بی جے پی کے یوتھ ونگ بھارتیہ یوا مورچہ نے رپن چودھری نامی نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔در اصل ایک مقامی میچ کے دوران رپن چودھر نے شاہد آفریدی کے نام کی پاکستانی جرسی پہنی تھی۔جس پر وہاں موجود نوجوان نے اعتراض کیا اور پھر ان کے درمیان جھگڑا ہوا۔
اطلاعات کے مطابق وہاں موجود ہندو جاگرن منچ اور بھارتیہ یوا مورچہ کے ارکان اور ان کے ہم خیال نوجوانوں کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور پھر معاملے نے طول پکڑ لیا۔انھوں نے اس پر اشتعال پھیلانے اور ملک سے غداری کا معاملہ درج کرانے کی کوشش کی تھی۔لیکن ضلع میجسٹریٹ نے کہا کہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن لینے سے غداری جیسے سنگین الزامات عائد نہیں ہوتے اس لیے انھیں پولیس سٹیشن سے ہی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی اور 294 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور یہ دفعات بہت سخت نہیں ہیں۔ تاہم پوچھ گچھ کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
بی جے پی کے ضلعی صدر کیشپ رنجن پال نے بتایا کہ پاکستان کی جرسی انھیں گوارا نہیں اور وہ اس کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں حالیہ برسوں پاکستان کے خلاف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے مہاراشٹر جیسی ریاستوں میں پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں کے خلاف مظاہرے اور بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ بہر حال انڈیا میں پاکستان کے بہت سے کھلاڑی پہلے بھی پسند کیے جاتے رہے ہیں لیکن یہ آسام جیسی ریاست میں اس قسم کا پہلا معاملہ ہے۔اس سے قبل پاکستان میں بھی اسی قسم کا ایک معاملہ پیش آیا تھا جب بھارتی کرکٹر وراٹ کوہلی کے ایک فین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…