بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

ایک اور اہم ترین اسلامی ملک نے کتنے JF-17 تھنڈر طیارے خریدنے کی دلچسپی کا اظہار کر دیا؟

datetime 9  دسمبر‬‮  2016 |

قاہرہ (آئی این پی )مصر نے جے ایف 17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کااظہار کیاہے جبکہ مصری صدر نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیاہے۔
دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے جمعرات کے روز قاہرہ میں مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے بعض دفاعی آلات کی تیاری میں تعاون کی خواہش ظاہر کی اور مزید تعاون کے لئے طریقہ کار طے کرنے کی غرض سے اعلی سطح کے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
مصری قیادت نے پاکستان سے بڑی تعداد میں JF۔17 تھنڈر طیارے اور دیگر جنگی آلات کی خریداری میں دلچسپی کا ظہار کیا۔اس موقع پر صد ر السیسی نے دونوں برادر ممالک کا باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر السیسی نے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے برادر ممالک کے درمیان زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…