اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی پاکستان کے اہم ہتھیار کو خریدنے کے خواہشمند

datetime 8  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد/قاہرہ (این این آئی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادانہ تعلقات ہیں جنھیں مزید وسعت دینے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی تعلقات سمیت دیگر تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ایک دوسر ے کی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیا۔

مصر کے صدر نے دور حاضر کے چینلجز سے نمٹنے کے لئے امت مسلمہ کے درمیان زیادہ سے ذیادہ تعاون کا مطالبہ کیا ۔ مصر کی جانب پاکستان میں تیار ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور دیگر فوجی سامان کے حصول میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ‘مصر نے مخصوص دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار میں تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا‘دونوں مما لک نے مزید تعاون کے لئے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے اور ماہرین کی سطح کے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…