بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

فاروق عبداللہ نے تحریک آزادی کی حمایت کر دی

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر (مانیٹرنگ  ڈیسک) سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ حریت قائدین علی گیلانی، یاسین ملک، میرواعظ جدوجہد آزادی کو آگے بڑھائیں۔ آزادی پسند جماعتیں متحد رہیں تو منزل ضرور ملے گی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے والد شیخ عبداللہ کی برسی پر سری نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ حریت قائدین نیشنل کانفرنس کو اپنا دشمن نہ سمجھیں۔ بی بی سی کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے فاروق عبداللہ علیحدگی پسندانہ لہجے میں بات کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ دنوں بھی انڈیا سے کہا کہ وہ پاکستان کو طاقت سے ڈرا نہیں سکتا جس کے بعد اترپردیش کی ایک عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔ انہوں نے اپنی تقریر کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کی اور کہا کہ اگر حریت کانفرنس حق کی بات کرے گی تو ان کی جماعت نیشنل کانفرنس ان کا ساتھ دے گی۔

اس سے قبل پارٹی کارکنوں سے کشمیری میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں زندہ ہے۔ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔ 1948 سے چلا آرہا ہے۔ لوگ سڑکوں پر ہیں۔ وہ اپنا حق مانگتے ہیں۔ یاد رکھنا، یہ آگ نہیں بجھے گی۔ یہ آگ تب ہی بجھے گی جب ہندوستان اور پاکستان اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔ عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل نکل آئے۔ ‘مجھے امید ہے کہ نریندرمودی عنقریب پاکستان کے ساتھ بات کریں گے کیونکہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…