نئی دہلی(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی سیاسی پارٹی راشٹریہ جنتا دل یا آر جے ڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ ریاست کے حالات کے لئے مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
اتوار کو آر جے ڈی کے رہنما منوج جھا نے کہا کہ وہ عمر عبد اللہ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بات چیت کا راستہ بند نہیں کرنا چاہئے۔ یہی آل پارٹیز کا منڈیٹ بھی تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت وادی کے عوام کے ساتھ مذاکراتی عمل کا راستہ بند کر رہی ہیں۔ اگر کشمیریوں سے بات نہیں کریں گے تو تو مسلہ کیسے حل کیا جا سکے گا۔ عمر عبد اللہ نے کہا تھا کہ کشمیر کے اندرونی حالات سے چشم پوشی کرتے ہوئے ان کے لئے ہمیشہ پاکستان کو ذمہ دار قرار دینا سنگین غلطی ہے۔