پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیوزاپ ڈیٹ،بھارتی فوجی کیمپوں میں صف ماتم بچھ گئی،مزید ہلاکتوں کی تصدیق

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے حملوں کے نتیجے میں 2 فوجی افسران سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ناگروٹا میں علی الصبح بھارتی فوجی کیمپ میں 3 حملہ آور داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوج کے اعلی افسران سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم بھارتی فوج نے جوابی کارروائی میں 3 حملہ آوروں کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔

بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ حملہ آور صبح ساڑھے 5 بجے ملٹری بیس کے اندر داخل ہوئے اور انہوں نے آرٹلری یونٹ میں دستی بم پھینکے تاہم سخت سیکیورٹی کے باوجود حملہ آوروں کی آرٹلری یونٹ تک رسائی کی تحقیقات کی جائے گی جب کہ حملے سے تاثر ملتا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف عام شہریوں کے بجائے صرف فوجی اہلکار تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دوسرا حملہ سامبھا سیکٹر میں ہوا جہاں مسلح افراد نے بی ایس ایف کے قافلے پر حملہ کیا جس میں دو حملہ آور مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مطابق ناگروٹا میں مزید حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاعات کے باعث علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے سیکٹر اڑی میں 18 ستمبر کو مسلح افراد کے حملے میں 18 فوجی مارے گئے تھے جس پر بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اس کا الزام پاکستان پر لگادیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…