سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ آزادکشمیرپربھارتی دعوی بے بنیاداوریہ علاقہ بھار ت کے باپ کانہیں ہے ۔ایک بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے اس موقع پراپنے بیٹے عمرعبداللہ جوکہ بھارتی پارلیمنٹ کارکن ہے کوبھی سخت تنقید کانشانہ بنایااوربھارتی پارلیمنٹ میں آزادکشمیرکے بارے میں منظورکردہ قراردادکوردکردیا۔
فاروق عبداللہ نے کہاکہ آزاد کشمیر اس وقت پاکستان کے پاس ہے اور یہ بھارت کی ذاتی جاگیر نہیں جیساکہ بھارت اس پر باپ داداکی جائیدادکی طرح دعوے کررہاہے ۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیرکے معاملے پرسٹیک ہولڈرہے جس کوبھارت تسلیم کرنے کے بعد اب اپناحصہ قراردے رہاہے اوریہ بھارت کابڑایوٹرن ہے
فاروق عبداللہ نے مزید کہاکہ بھارتی حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی اورراستہ نہیں کہ پاکستان سے مذاکرات کرے تاکہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کاسلسلہ رک جائے۔