بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

نریندر مودی سٹھیا گئے، پاکستان کو اب تک کی سب سے بڑی دھمکی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھٹنڈہ/نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان مخالف عزائم کھل کر سامنے آ گئے ، مودی نے اب پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کی گیدڑبھبکی دیدی ،بھارتی وزیراعظم نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب جانے والے پانی کی بوند بوند کو روک دیں گے ستلج ،بیاس اور روای کے پانی پر بھارت کا حق ہے اسے ہم پاکستان جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔بھارتی میڈیاکے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی پنجاب کیشہر بھٹنڈ ہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے واویلا کیا کہ ستلج ،بیاس اور روای کے پانی پر بھارت کا حق ہے اور اسے ہم پاکستان جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بھارتی وزیراعظم کا کہناتھا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان میں بہہ جانے والے پانی پر ہمارے کسانوں کا حق ہے اور میں نے پاکستان بہہ جانے والے پانی کو بھارت میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کیلئے مختلف پہلووں پر غور کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے۔مودی نے کہا کہ پانی کی ایک ایک بوند کو روک کرمقبوضہ کشمیر، پنجاب اور بھارتی کسانوں کے لیے استعمال کریں گے۔
مزید بڑھک مارتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی افواج کی اہلیت جانتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ وہ کیا کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے دندان شکست جواب پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…