ٹرمپ ٹاور میں جشن

9  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابی نتائج آنے سے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں جشن کا بندوبست کرلیا، ان کے گھر کے باہر حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں اس بات کا یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بڑا اپ سیٹ کریں گے۔ٹی وی چینلز پر ٹرمپ اور ہیلری کے الیکٹورل ووٹ کی تعداد دیکھ کر حامی نعرے بازی کرتے رہے۔
دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ارب پتی سہی،ہیلری انتخابی اخراجات کی دوڑ میں ان سے بہت آگے نکل گئیں،ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر مخالف سے دوگنا زیادہ رقم خرچ کر ڈالی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ہیلری کو ڈونرز نے دل کھول کر فنڈز دیئے اور انہوں نے خرچ بھی ویسے ہی کئے جبکہ ٹرمپ کے ڈونرز نے کچھ زیادہ سخاوت نہ دکھائی اور وہ بھی اس حوالے سخاوت نہ دیکھا سکے ۔ ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب کے لئے ایک ہزار 68 ملین ،یعنی ایک ارب ڈالرز سے زائد کا فنڈ
اکٹھا کیا،جس میں سے 8 سو 97 ملین ڈالرز انتخابی مہم پر خرچ کر ڈالے۔دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کے لئے 572 ملین ڈالرز کی فنڈز ہوئی، جن میں سے 429 ملین ڈالرز کے اخراجات کئے گئے۔دونوں امیدواروں کو سب سے زیادہ فنڈنگ انشورنس اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ملی، جہاں ہلیری کو 104 اور ٹرمپ کو 5 ملین ڈالرز کے فنڈز حاصل ہوئے۔وکلا اور لابسٹس نے ہلیری کو 38 ملین ڈالرز کے فنڈز دیئے جبکہ اس شعبے سے وابستہ افراد نے ٹرمپ کو صرف 1 ملین ڈالرز عطیہ کئے۔ٹی وی چینلز پر ہلیری کے 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد اشتہارات چلے جبکہ ٹرمپ کے اشتہارات کی تعداد 99 ہزار رہی، ایک سال کے دوران ہیلری نے 219 جبکہ ٹرمپ نے 76 ملین ڈالرز کے اشتہارات دیئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…