جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی سورمائوں سے بندوقیں چھین لی گئیں

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت پولیس نے ہتھیارچھیننے کے واقعات سے بچنے کی خاطر چھیننے والوں کی نشاندہی کے لیے ہتھیاروں میں کمپیوٹر چپس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے کمپیوٹر چپس نصب کرنے میں مدد کی پیشکش کے حوالے سے ایک تجویز متعلقہ حکام کو بھیج دی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں امن وامان اور کوآردینیشن کے ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید نے جنوبی کشمیر میں سینئر پولیس حکام کے ساتھ حال ہی میں ایک ملاقات کی جس میں ہتھیار چھیننے کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ ویدنے جو جنوری میں کشمیر میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے واضح ہدایات کیں کہ ہتھیار چھیننے کے واقعات میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ ایک اندازے کے مطابق حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران بھارتی فورسزکے اہلکاروں سے انساس، کاربائن، ایس ایل آر اور تھری ناٹ تھری جیسی ایک سو سے زائد بندوقیں چھینی گئیں۔ بھارتی فوج نے وادی کشمیر میں ہتھیار چھیننے کے واقعات پرسخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس پر زوردیا کہ وہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو مضبوط کرے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…