اوہائیو(این این آئی)ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو شامی تارکین وطن افراد کو پناہ دینے کا پروگرام بند کردیں گے ، جبکہ ہلیری کی شان میں قصیدے پڑھنے والی مشیل اوباما نے کہاہے کہ ہلیری براک اوبامااوربل کلنٹن سیبھی بہترصدر ثابت ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اوہائیو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر وہ امریکی عوام کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردی کا شکار ممالک سے لوگوں کے امریکا امیگریشن کا پروگرام معطل کردیں گے ۔ادھر امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے ریاست شمالی کیرولائنا میں پہلی بار ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی میں شرکت کی ۔ مشیل اوباما نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ارلی ووٹنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ دھاندلی کا اس لیے شور مچارہے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں ووٹرز گھروں سے نہ نکلیں ۔ان کاکہناتھاکہ ہلیری براک اوبامااوربل کلنٹن سے بھی بہترصدرثابت ہوں گی۔