جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عبداللہ عبداللہ نے پاکستان کیخلاف نیامحاذ کھول دیا،حد سے آگے نکل گئے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی)افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ طالبان گروپ پاکستان میں مقیم ہیں انکے وفد کادورہ اسلام آباد کوئی نئی بات نہیں ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے الزام لگایا کہ طالبان لیڈروں کی اکثریت پاکستان میں مقیم ہے اور وہ وہاں سے اپنی سرگرمیوں کو چلا رہے ہیں۔افغان حکومت کے قطر میں طالبان کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ مجھے حکومت کے قطر میں طالبان سے امن مذاکرات کی تفصیلات کا علم نہیں ہے ۔عبداللہ عبداللہ نے امن مذاکرات کی حمایت کے حوالے سے حکومت کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ممکنہ مذاکرات کی جگہ اور تاریخ کا تعین تاحال نہیں کیا گیا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ سعودی حکومت نے حکومت مخالف مسلح عسکریت پسند گروپوں کے ساتھ افغان امن عمل کی حمایت کی تصدیق کی ہے ۔دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بتاتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں معیشت،تعلیم اورصحت سمیت دوطرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سیکورٹی ،تعمیر ،دہشتگردی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔سعودی عرب نے اقتصادی اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک وفد افغانستان بھیجنے پر اتفاق کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…