منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی پراسرار اموات،بھارت کیلئے ا یک اورمسئلہ کھڑاہوگیا،تعداد360ہوگئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی پراسرار اموات،بھارت کیلئے ا یک اورمسئلہ کھڑاہوگیا،تعداد360ہوگئی،مقبوضہ کشمیرکے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 23سالہ انیل بورا نامی فوجی نے مینڈھے کے علاقے پیر پنچھل میں واقع فوجی کیمپ میں خودکو پھندہ لگا کر خودکشی کی جس سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 360ہو گئی ہے ۔ ادھر جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب شو مارکیٹ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔دریں اثناء کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین ماہ کے دوران سات ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کواسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں معروف کشمیری مجاہد کمانڈر برھان وانی کے قتل کے بعد نوجولائی سے اب تک مقبوضہ علاقے میں بھارتی پولیس کریک ڈاؤن آپریشنز کے دوران ہر گھنٹے میں کم سے کم چار کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے اس دوران امتحانات کے بعد طلباء کو گرفتار کیا جبکہ ہسپتالوں اور گھروں سے زخمیوں کو بھی حراست میں لے لیا ۔ گزشتہ ہفتے پولیس نے پورے جموں وکشمیر سے کم سے کم 446کشمیریوں کو گرفتار کیا ۔اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران پکڑ دھکڑ کی اس کارروائی کو مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کی سب سے کارروائی قراردیا جارہا ہے ۔ اس عرصے کے دوران پانچ سو سے زائد کشمیریوں پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…