پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’بھارت میں ہندوئوں کی دائر ہ اسلام میں جوک در جوک آمد‘‘  وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی پولیس نے دو طالب علموں کو حراست میں لے لیا ہے جنہوں نے ایک نچلی ذات کے لڑکے کو اس لیے مارا پیٹا کیوں کہ اس نے اسکول کے امتحان میں اچھے نمبر حاصل کیے تھے۔ اس لڑکے پر تشدد کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پھیل گئی ہے۔ فرا نسیسی خبر رسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے این ڈی ٹی وی پر نچلی ذات کے اس سولہ سالہ لڑکے کا تحریر کیا ہوا ایک خط دکھایا جارہا ہے جس میں وہ تشدد اور ظلم کے خاتمے کی التجاء کر رہا ہے۔ کلاس روم میں اس لڑکے کو مارنے کی ویڈیو بھارت کے کئی نیوز چینلز پر بھی دکھائی گئی۔اس لڑکے کا کہنا ہے کہ اسے مارنے کا سلسلہ دو سال تک جاری رہا۔ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر بھارت میں نچلی ذات کے افراد کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور معتصبانہ رویے کے موضوع کو ایک مرتبہ اجاگر کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویڈیو کو دیکھ کر کارروائی کی۔ پولیس افسر ببن بیتھا نے بتایا،’’اس لڑکے پر کافی عرصے سے تشدد کیا جارہا تھا۔دلتوں کو بھارت میں اچھوت بھی کہا جاتا تھا۔ انہیں ماضی میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں تھی اور چھوٹی عمر سے ہی انہیں صرف انتہائی معمولی نوکریاں کرنے کی ہی اجازت ہوتی تھی۔ این ڈی ٹی وی کو بھیجے گئے خط میں اس لڑکے نے لکھا ہے،’’ میں دلت ہوں اور میں اسکول میں بہت اچھا ہوں، اچھے نمبر حاصل کرتا ہوں، اس بات پر میرے گھر والے فخر کرتے ہیں لیکن مجھے اسی وجہ سے کلاس میں شرمندگی اور زیادتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگلے برس میرے فائنل امتحانات ہیں اور اب اس ماحول میں، میں کیسے تیاری کروں‘‘۔اسی برس جولائی میں بھی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں دلت ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک گائے کو جان سے مارنے کی وجہ سے کوڑے مارے جا رہے تھے۔ اس ویڈیو کے بعد بھارت میں دلتوں نے احتجاج کیا تھا۔بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی مرتبہ عوامی سطح پر دلتوں پر حملہ کرنے کے عمل کو روکنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ہندوئوں کی جانب سے دلت برادری پر بے انتہا مظالم کے بعد دلت لوگ جوک در جوک دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…