اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے تمام مذاہب کے مقابلے میں اسلام سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور چند دہائیوں بعد یہ عیسائیت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔یہ بات ورلڈ اکنامک فورم نے پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے حوالے سے بتائی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2070 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔تحقیق میں 2010 میں دنیا کے مذاہب کے ماننے والوں کی تعداد دی گئی ہے اور 2050 تک اس میں اضافے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے جس کا چارٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں اور اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اگلے 35 سال میں اسلام کے پیرو کاروں کی تعداد میں ایک ارب 16 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوگا جبکہ عیسائیت کو ماننے والوں کی تعداد 74 کروڑ 97 لاکھ تک ہی بڑھ سکے گی۔اسی طرح 2050 تک کسی مذہب کو نہ ماننے والوں کی تعداد میں کمی آئے گی جو 2010 میں دنیا کی مجموعی آبادی کے 16.4 فیصد بنتی ہے تاہم 2050 میں یہ 13.2 فیصد تک کم ہوجائے گی۔

اسلام دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب! کتنے سالوں میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں















































