منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی یہ چیز ہم نے اپنی تحویل میں لے لی ہے، بھارت کے بعد ایک اور ملک نے بڑا دعوی کر دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |

,تہران(این این آئی)پاکستان کی یہ چیز ہم نے اپنی تحویل میں لے لی ہے,بھارت کے بعد ایک اور ملک نے بڑا دعوی کر دیا
بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایرانی فورسز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پانچ پاکستانی کشتیاں تحویل میں لے لیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوادر ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ گوادر سے ملحقہ جیوانی کی سمندری حد و د میں ایرانی فورسز نے پاکستانی حدود سے پانچ کشتیاں قبضے میں لے لیں جب میں 24مچھیرے سوار تھے ایرانی حکام کا دعوی ہے کہ مذکورہ افراد نے سمند ری حدود کی خلاف ورزی کی ہے ضلعی انتظامیہ گوادر نے واقعہ کی اطلا ع ملنے کے بعد گرفتار افراد کی رہائی کیلئے بات چیت شروع کر دی ۔مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے
دوسری جانب ایران کے نیول چیف ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کے جنگی بحری جہازوں کو عالمی پانیوں میں بھیجنے کا مقصد ’ایرانی انقلاب کی نشرو اشاعت اور اس کی تبلیغ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی نیول چیف کی طرف سے یہ بیان اس اعلان کے دو روز بعد سامنے آیا ہے جس میں تہران نے کہا تھا کہ اس نے دو جنگی بحری جہاز خلیج عدن کے ساحل اور یمن کی باب المندب بندرگاہ کی طرف روانہ کیے ہیں۔ستائیس فروری کو آسٹریلوی حکام نے ایران کا ایک مال بردار جہاز پکڑا جس پر 2000 کلاشنکوفیں ، 100 مارٹر گولے اور دیگر اسلحہ جب کہ 20 مارچ کو پکڑے گئے بحری جہاز سے 2000 کلاشنکوفیں، دسیوں خود کار رائفلیں اور نو ٹینک شکن میزائل قبضے میں لیے گئے تھے۔مئی 2015ء کو سلامتی کونسل میں ایک سیکریٹ رپورٹ پیش کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران سنہ 2009ء سے چپکے سے یمن کے حوثی باغیوں کو مسلسل اسلحہ فراہم کررہا ہے۔ سنہ 2013ء کو یمنی حکام نے ایران کے ‘جیھان‘ بحری جہاز قبضے میں لے کر اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لیا تھا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے سائنس و ٹیکنالوجی کے مرتبے کونظرانداز کرنا گناہ کبیرہ ہے
تاہم ابھی تک ایران نے یہ دعوی ہی کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی پانچ کشتیاں اپنی تحویل میں لیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…