پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دنیاکے طاقتوراورکمزورپاسپورٹس کن ممالک کے ہیں ؟پاکستان کتنے نمبرپرہے ،جانئے اس تفصیلی رپورٹ میں 

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیاکے طاقتوراورکمزورپاسپورٹس کون کون سے ہیں ،نئی فہرست جاری ۔تفصیلات کے مطابق نئی فہرست میں 
پاکستان کا پاسپورٹ کو دنیا کا دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ جبکہ جرمنی اور سویڈن کے شہری اپنے پاسپورٹ پر بغیر ویزہ کے اتنے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں کہ دوسرے ممالک کے شہری ایساسوچ بھی نہیں سکتے ۔ پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی تنظیم آرٹن کیپیٹلز پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں پہلا نمبر جرمنی اور سویڈن کا ہے جس کے شہری بغیر ویزہ کے 177 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ فن لینڈ، فرانس، اٹلی، سپین اور برطانیہ کے پاسپورٹس رکھنے والے 175 ممالک میں بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں جبکہ بیلجیئم، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور امریکی شہری بغیر ویزہ کے 174 ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ پانچویں پر آسٹریا، جاپان اور سنگاپور ہیں جن کے شہری 173 ممالک میں بغیر ویزہ کے داخل ہو سکتے ہیں جبکہ 172 ممالک کے ساتھ کینیڈا، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ چھٹے نمبر پر ہیں۔یونان اور نیوزی لینڈ کے شہری 171 ممالک میں اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں، جس کے بعد آسٹریلیا ، مالٹا اور ہنگری، چیک ریپبلک اور آئس لینڈ بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔دوسری جانب دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی بات کی جائے تو افغانستان سرفہرست ہے جس کے پاسپورٹ ہولڈر صرف 24 ممالک میں بغیر ویزہ کے داخل ہو سکتے ہیں جبکہ پاکستانی پاسپورٹ پر یہ سہولت صرف 29 ممالک کیلئے ہے اس فہرست میں تیسرا نمبر عراق کا ہے جس کے شہری بغیر ویزے کے 30 ممالک میں جا سکتے ہیں جبکہ صومالیہ 31 ممالک کے ساتھ چوتھے، شام 32 ممالک کے ساتھ پانچویں، لیبیا 36 ممالک کے ساتھ چھٹے، اریٹیریا، ایتھوپیا، ایران، نیپال، فلسطین اور سوڈان 37 ممالک کے ساتھ ساتویں، کوسوو، جنوبی سوڈان اور یمن 38 ممالک کے ساتھ 8 ویں، بنگلہ دیش، کانگو، لبنان، سری لنکا 39 ممالک کے ساتھ 9 ویں جبکہ برونڈی، شمالی کوریا اور میانمار 42 ممالک کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔اس فہرست سے انداز ہ ہوتاہے کہ کسی ملک کے ترقی وغیرترقی یافتہ ہونے پراس کے پاسپورٹ کی ویلیوایشن ہوتی ہے جبکہ یہ تنظیم پاسپورٹس کی رینگنگ کے دوران اس ملک کے حالات ،مسائل اورامن وامان کی صورتحال کومدنظررکھ کردرجہ بندی کرتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…