اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایٹمی ہتھیاررکھنے سے متعلق پاکستان عالمی عدالت انصاف سے کیس جیت گیا،ہیگ میں ججوں کے 16 رکنی بنچ نے درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بحرالکاہل میں واقع ایک چھوٹے سے ملک مارشل آئی لینڈزنے مقدمہ دائرکیا تھا،مارشل آئی لینڈزکا پاکستان،بھارت،برطانیہ کےخلاف دائرمقدمہ ناقابل سماعت قراردیا گیا ہے، آئی لینڈرز نے موقف اختیار کیا ہے جوہری اسلحے کی دوڑ کے سبب جزائر غائب ہو رہے ہیں،دا ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،مارشل آئی لینڈز نے درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا کہ ،دا ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،بھارت،پاکستان، برطانیہ جوہری اسلحے کی دوڑ روکنے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اورمارشل آئی لینڈزکاکوئی دو طرفہ تنازعہ نہیں ہے، باہمی تنازعہ نہ ہونے کی صورت میں آئی سی جے کیس سننے کی مجاز نہیں،پاکستان اورمارشل آئیس لینڈکاکوئی دو طرفہ تنازعہ نہیں ہے،پاکستان کےخلاف کیس مارشل آئیس لینڈ نے گزشتہ سال درج کرایا، عالمی عدالت انصاف نےپاکستان کے موقف کی تائید میں فیصلہ دیا،پاکستان کےخلاف کیس مارشل آئی لینڈز نے گزشتہ سال درج کرایا-دوسری جانب افغان کانفرنس میں پاکستان نے افغانستان کے لیے نئی امداد کا اعلان کر دیا،افغانستان میں امن اور خوشخالی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔افغانستان میں معاشی ترقی کےلئے پاکستانی حکومت 500ملین ڈالرامدادکااعلان کرتی ہے جس کے جواب میں عالمی ماہرین نے پاکستان کے اس اقدام کوسراہاہے اورکہاہے کہ خطے میں غربت اوردہشتگردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کایہ اقدام قابل تحسین ہے ۔
ایٹمی ہتھیار،عالمی عدالت میں پاکستان کی بڑی فتح
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی















































