بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

دنیا کی تاریخ میں ایسی مساجد کا قیام کہ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی ۔۔۔ان میں کیا خاص بات ہے؟

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں اسمارٹ مساجد کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر نومساجد میں اسمارٹ سہولیا ت فراہم کی جائیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ان سہولیات میں صارفین مساجد کا فاصلہ، وسعت، اس کی تاریخ، مسجد جامع ہے یا یہاں جمعہ ادا نہیں کیا جاتا، مسجد کے لیے عطیہ کیسے ادا کیا جاسکتا ہے، مسجد انتظامیہ کے بارے میں شکایات یا کسی بھی قسم کی فوری اطلاع کی فراہمی کے لیے اسمارٹ فون کے ذریعے سروسز مہیا کی جائیں گی۔جدید اسمارٹ سہولیات میں مساجد کو اسمارٹ سروسز کی فراہمی بھی شامل ہے۔جدید اسمارٹ سہولیات میں مساجد کو اسمارٹ سروسز کی فراہمی بھی شامل ہے،۔ اماراتی حکومت نے ’کیو آر کوڈ‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے پہلی بار ملک میں عمارتوں کو اسمارٹ سہولیات سے جوڑنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دبئی کی 9 مساجد کو بھی اسمارٹ سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔کیو آر کوڈ‘ ٹیکنالوجی کے ذریعے اسمارٹ مساجد کے لیے اسمارٹ ایپلی کیشن کا ایک صفحہ مختص کیا جائے گا۔ بعد ازاں اس ایپلی کشن کو اسمارٹ فون میں ڈاون لوڈ کرکے استعمال کیا جاسکے گا۔اماراتی وزارت مذہبی امورکے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت عوام الناس کے لیے جدید اسمارٹ سہولیات کے ایک وسیع منصوبے پرعمل درآمد کے لیے کوشاں ہے۔تمام شہریوں کو اسمارٹ فون اور دیگر اسمارٹ سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں دبئی میں چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں ایام شہریوں کو اسمارٹ سروسز سے استفادے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دبئی کے امیر شیخ راشد االمکتوم کی سربراہی میں دبئی میں ترقی کے منازل بہت تیزی سے طے کیے ہیں ۔

دبئی ایکسپو،2020کی آمد جوں جوں نزدیک آرہی ہے دبئی آنے والے سیاحوں کیلئے مزید پرکشش شہر بنتا جارہا ہے ، شہر میں مفت وائے فائےاور دیگر تکنیکی سہولیات کے متعارف کروائے جانے کے بعد شہر میں آنے والے غیر ملکیوں کو دبئی میں داخل ہوتے ہی خوشگوار حیرت کا احساس ہوتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…