پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’پاکستان کو دہشت گرد قرار دیاجائے‘‘ وائٹ ہاؤس میں بھارت نواز پٹیشن خارج ہو گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھارت پر ایک بار پھر بازی لے گیا۔ وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قراردینے کی پٹیشن خارج کردی۔پٹیشن بھارت نواز ارکان کانگریس نے دائر کی تھی جو جعلی دستخط کے باعث خارج کی گئی۔وائٹ ہاؤس نے پاکستان کودہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قراردینے کی بھارتی پٹیشن خارج کردی اور پٹیشن کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کے خلاف یہ پٹیشن بھارت نواز امریکی کانگریس رکن ٹیڈ پوئے اوردانا روہرابیکر نے جمع کرائی تھی۔وائٹ ہاؤس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پٹیشن ناقابل قبول ہے اور پٹیشن پر کئے گئے دستخط مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پٹیشن پر جعلی دستخط کئے گئے جس کی وجہ سے یہ ہٹادی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی وائٹ ہاؤس میں بھارت کو دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کی پٹیشن دائر کی گئی ہے جس پر بڑی تعداد میں انسانیت کا در رکھنے والے لوگ دستخط کر رہے ہیں۔ پٹیشن کے مطابق بھارت پاکستان میں شدت پسندانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بھارت خاص طور پر اسلامی جمہوریہ کے خلاف دہشت گردی پھیلانے اور خونی پراکسی جنگوں میں ملوث ہے، خاص طور پر بلوچستان کے صوبے، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں اور کراچی کے میٹروپولیٹن شہر میں بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔پٹیشن میں کہا گیا کہ کل بھوشن یادیو نے اس ضمن میں واضح اقرار کیا ہے اور وہ ایک بڑا ثبوت ہے۔ صرف یہی نہیں، کل بھوشن بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر ہیں اور انہوں نے یہ بھی اقرار کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ اور ISIS کی اعانت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کروا رہے ہیں۔ ان تمام شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے۔

اس ضمن میں وائٹ ہاؤس کی پٹیشن پر دستخطی مہم جاری ہے اور ذیل میں دیئے گئے لنک پر کلک کرکے پٹیشن پر دستخط کئے جا سکتے ہیں۔
پٹیشن پردستخط کرنے کیلئے یہاں کلک کریں!

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…