اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کوبدنام کرنے کےلئے اب کرائے پراحتجاجی مظاہرے کراناشروع کردیئے ہیں جس کی ایک مثال جنیوامیں ہونے والاپاکستان کےخلاف بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کاجعلی احتجاج منظرعام پرآگیاجس میں مظاہرہ کرنے والوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں تھابلکہ کرائے کے لوگ لاکرپاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرایاگیاجس کی تصدیق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھی ہوگئی بلوچستان کے معاملے پر پراپیگنڈہ کرکے پاکستان کو بدنام کرنے کے ’’را’’ کے ایک اور منصوبے کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے کچھ روز سے بلوچستان کے معاملے پر پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے مسلسل جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا جوسرراہ ہی ایک پاکستانی ٹی وی چینل نے پھوڑڈالا۔ بھارتی میڈیا کچھ روز سے خود ساختہ بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کی قیادت میں جنیوا میں ہونے والے ایک احتجاج کو لے کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ یہ لوگ بلوچ ہیں جو پاکستان سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم اب باقائدہ تحقیق کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ اس احتجاج میں شامل ہونے والے کسی بھی شخص کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ اس احتجاج میں جن لوگوں کو بلوچ بنا کر دکھایا گیا ہے وہ دراصل جنیوا کے محاجر کیمپ میں مقیم کچھ لوگ ہیں۔ ان لوگوں کی اشکال سے واضح ہے کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہےاس مظاہرے میں شامل افراد کی شکلیں بھی پاکستان توکیاجنوبی ایشیائی کسی بھی ملک کے شہریوں سے نہیں ملتی تھیں ۔
پاکستان کوبدنام کرنے کےلئے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی ایسی کوشش کہ جان کرآپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































