جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

”ہندوطالبان “کی حکومت،بھارت میں کیا ہورہاہے؟برطانوی اخبار”گارڈین“ کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پر ہندو طالبان حکومت کررہے ہیں، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملک سے برداشت اور آزادی کے اظہار کو ختم کررہے ہیں۔گارڈین اخبار کے مطابق مودی کی بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے باعث بھارت میں موجود پچاس کروڑ اقلیتی افراد کو شیوسینا اور دیگر ہندو شدت پسندوں سے خطرات لاحق ہیں، جبکہ ہندو شدت پسند ان اقلیتوں کو گوشت کھانے سے بھی منع کرتے ہیں اور گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتی افراد کو قتل کررہے ہیں۔انیش کپور کے شائع شدہ مضمون میں کہا گیا مودی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم گرین پیس اور دیگر تنظیموں کے کام پر پابندی لگادی ہے۔ اخبار کے مطابق بھارت میں پانچ سو سے زائد انسانی حقوق کی تنظیمیں کام کررہی ہیں اور مودی حکومت کی کوشش ہے کہ تمام غیر ملکی امدادی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت سے بیدخل کردیا جائے۔ اس سلسلے میں بھارتی حکومت نے نو ہزار فلاحی تنظیموں کے لائسنز بھی منسوخ کردیئے ہیں۔ اس علاوہ کئی تنظیموں کو دشمن قراردیکر انکے خلاف غداری کے مقدمات بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…