بارہ مولا(نیوزڈیسک)بھارت ایک اور حملے سے لرز اُٹھا،تفصیلات کے مطابق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریبی قصبہ اوڑی میں فوجی ٹھکانہ پر حملے کے دو ہفتوں بعد اتوار کی شب بھارتی فوج کی 46 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ پر ایک فدائی حملے میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حملہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے جان باز پورہ میں ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کیمپ میں داخل نہیں ہو سکے اور کیمپ کے باہر تصادم میں ہی دونوں حملہ آور مارے گئے ہیں۔اس وقت علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔مقامی پولیس کیمطابق تصادم کے دوران انڈیا کی سرحدی حفاظتی فورس یعنی بی ایس ایف کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ زخمیوں میں دو فوجی اور مزید ایک بی ایس ایف اہلکار شامل ہیں۔