ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کو سبق پڑھانے والے یورپی ملک میں2 غیرملکی پناہ گزین بچوں کے ساتھ کیا ہوا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(آئی این پی) اٹلی میں ایک نجی سکول میں2 غیرملکی بچوں کوعلیحدہ بیت الخلا استعمال کرنے پر مجبور کر دیا گیا، دونوں بچے اپنے گھر والوں کے بغیر ہجرت کر کے اٹلی پہنچے تھے۔ اٹلی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سکول کے بقیہ بچوں کے والدین نے تقاضہ کیا تھا کہ مذکورہ دونوں بچوں کو اسکول کے دیگر بچوں کے زیر استعمال بیت الخلا میں نہ جانے دیا جائے۔اٹلی کے جزیرہ ساردینیا کے شہر کالیاری میں واقع اس اسکول کو نصرانی راہبات چلاتی ہیں۔ نئے تعلیمی سال میں داخلہ حاصل کرنے والے ان دونوں بچوں کی عمریں 9 اور 11 برس ہیں اور ان کا تعلق مصر اور ایتھوپیا سے ہے۔اٹلی کے روزنامے “لا ستامبا” کے مطابق متعدد طلبہ کے گھر والوں نے مذکورہ دونوں بچوں کے اسکول میں اندراج پر احتجاج کیا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ یہ غیرملکی بچے اسکول کے بقیہ بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اس لیے کہ شاید وہ اپنے ملک سے کوئی متعدد بیماری کے ساتھ اٹلی میں داخل ہوئے ہوں۔دونوں بچوں کے کسی بھی مرض میں مبتلا نہ ہونے سے متعلق طبی سرٹفکیٹ پیش کر دیے جانے کے باوجود دیگر بچوں کے گھر والوں نے اپنے بچوں کو اسکول سے نکال لینے کی دھمکی دی اور دو گھرانوں نے ایسا کر کے بھی دکھا دیا۔اس پر اسکول انتظامیہ نے “احتیاطی تدبیر” کے طور پر دونوں پناہ گزین بچوں کے لیے علاحدہ بیت الخلا مختص کرنے کا فیصلہ کیا۔دونوں بچوں کی تحویل کی ذمے دار دو خواتین وکیلوں میں سے ایک نے “لا ستامبا” اخبار کو بتایا کہ اسکول میں وقفے کے دوران دونوں بچے محض اس لیے تنہائی کا شکار ہوتے ہیں کہ وہ اطالوی زبان نہیں بولتے۔خاتون وکیل نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دیگر بچوں کا موقف ان باتوں کی عکاسی کرتا ہے جو وہ اپنے گھر والوں سے سنتے ہیں

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…