بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں ملٹری آبزرور گروپ سے بھارتی عدم تعاون پر اظہار تشویش

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ملٹری آبزور گروپ برائے پاکستان و بھارت کو کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ایک اعلیٰ سفارتی اجلاس کے دوران بان کی مون پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اقوام متحدہ کا آبزرور گروپ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر غیر جانبدار رپورٹ تشکیل دے اور سلامتی کونسل میں پیش کرے۔بان کی مون نے ملیحہ لودھی سے ملاقات میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ عالمی ادارے کا ملٹری آبزرور گروپ برائے بھارت اور پاکستان بھارت کے عدم تعاون کے باعث مقبوضہ کشمیر میں کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔اس موقع پر ملیحہ لودھی نے بان کی مون کو سارک سربراہ کانفرنس کے ملتوی ہونے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات کے لئے ایک بہترین موقع ہوسکتا تھا۔ ملیحہ لودھی نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے ٗاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اوربھارت کو کشیدگی ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر پیش کش کی کہ عالمی تنظیم دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کے لئے تیار ہے۔ بان کی مون نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر رنج اور دکھ کا اظہار بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…