اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

عوام تباہی کے بھیانک گڑھے میں ،مودی نے ڈبودیا،بھارتی ادارے کی رپورٹ نے ہلچل مچادی،ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)عوام تباہی کے بھیانک گڑھے میں ،مودی نے ڈبودیا،بھارتی ادارے کی رپورٹ نے ہلچل مچادی،بھارتی لیبر بیورونے بتایا ہے کہ جنگی جنون میں پاگل مودی سرکار نے بھارتیوں کو بیروزگاری کے سمندر میں پھینک دیاہے،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی لیبر بیورونے بتایاکہ نریندر مودی کی وزرات عظمیٰ کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح پانچ فیصد بڑھ گئی جو پانچ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ایک تہائی سے زائد ملازمین ایک سال سے بھی کم عرصے کے دوران ملازمت پررہتے ہیں جبکہ 68 فیصد ملازمین ماہانہ 10 ہزارروپے کماتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں ملازمین کی ماہانہ آمدنی 10 ہزارسے 50 ہزارروپے کے درمیان ہے۔جون 2014 میں نریندرمودی نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کیلیے اسٹارٹ اپ انڈیا اورڈیجیٹل انڈیا جیسے پروگرام متعارف کرائے لیکن ان کا کوئی خاطرخواہ اثر نہیں ہوا۔بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی عوام کی اکثریت دن بدن تباہی کے بھیانک گڑھے میں مزید اترتی جارہی ہے عوام میں حکومت کے خلاف شدید ردعمل پایاجاتاہے بھارتی نجی ٹی وی کے سروے کے دوران بھارتی عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیااور ہاتھ اُٹھااُٹھاکربددھائیں دیتے رہے۔دوسری جانب بھارتی لیبر بیورو کے تازہ ترین انکشافات پراپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے بھارتی نیتاؤں نے اسے مودی حکومت کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت سے استعفے کامطالبہ کردیاہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…