پاک افغان تعلقات میں زبردست پیش رفت،پاکستانی سفیر نے افتتاح کردیا

30  ستمبر‬‮  2016

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغانستان کے ساتھ سٹرک اورفضائی رابطوں کے لیے بڑی سرگرمی سے کام کر رہا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان نے طور خم جلال آباد 75کلومیٹر روڈ تعمیر کی ہے اور کابل و اسلام آباد کے مابین پروازوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ سفیر نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے نہ صرف علاقائی روابط میں بہتری آئے گی بلکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کو سہولت حاصل ہوگی اور وہ ایک دوسرے قریب آئیں گے ۔جمعرات کو یہ بات انھوں نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز (پی آئی اے) کے کابل میں نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ سید ابرارحسین نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہت زیاد ہ اہمیت دیتا ہے۔ کیونکہ دونوں ممالک کی تاریخ مذہب اور ثقافت مشترکہ ہے اور ان مشترکہ اقدار اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کے پیش نظر پاکستان نے افغانستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کے متعدد پراجیکٹس مکمل کیے ہیں۔جن میں لیاقت علی یونیورسٹی بلخ، کابل یونیورسٹی میں علامہ محمد اقبال فیکلٹی ننگرہار یونیورسٹی میں سر سید پوسٹ گریجوایٹ فیکلٹی آف سائنسز، رحمن بابا ہوسٹل اور کابل میں سکول، جلال آباد نشتر کڈنی سینٹر کابل میں جناح ہسپتال اور لوگر میں نائب امین اللہ خان ہسپتال شامل ہیں۔پاکستانی سفیر ابرار حسین نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ افغانستان میں تعلیمی شعبہ کی ترقی بھی پاکستان کی بڑی ترجیحات میں ہے اور اس تناظر میں پاکستان نے 3ہزار طلباء کے لیے وظائف بھیجے جو اس وقت پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ جلد ہی دیگر 2ہزار افغان طلباء کے لیے بھی وظائف دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی یونیورسٹیز میں7ہزار افغان طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ گذشتہ 30سالوں کے دوران30,000سے زائد افغان طلباء پاکستانی یونیورسٹیز سے گریجوایشن کر چکے ہیں ۔انہوں نے افغانستان میں امن، اقتصادی و خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رکھنے کی حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…