اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

برطانوی مردایشیا ئی عورتوں سے شادیاں کرکے کیا کرتے ہیں؟افسوسناک انکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی ایک نئی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایشیائی نژاد برطانوی مردوں کی جنوبی ایشیا میں شادیاں کر کے عورتوں سے غیر مناسب سلوک اور ان کو کچھ عرصہ بعد ہی چھوڑ دینے کے عمل کو گھریلو تشدد کے طور پر دیکھا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی لنکن یورنیورسٹی سے وابستہ ماہرین کے بقول یہ مرد اپنی بیویوں کے خاندان والوں سے ہزاروں پاؤنڈ لیتے ہیں اور ان عورتوں کو سسرال میں غلاموں کی طرح رکھا جاتا ہے۔رپورٹ میں ان عورتوں کو ’عارضی بیویاں‘ کہا گیا ہے اور رپورٹ کے مطابق ان عورتوں کے ساتھ عموماً غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے اور جب یہ برطانیہ آتی ہیں یا زیادہ تر جب یہ بھارت میں ہی ہوتی ہیں انھیں ان کے خاوند چھوڑ دیتے ہیں۔اس طرح کے حالات کا شکار ہونے والی خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے ایسے واقعات کو اکثر دوسروں سے چھپاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ماہرین کو بھارت سے تعلق رکھنے والی ایسی 57 خواتین کو تلاش کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا۔شادی کے بعد ان کا شوہر ایک ماہ تک انڈیا میں ان کے ساتھ رہنے بعد برطانیہ واپس آگیا۔ سونیتا کو امید تھی کہ کچھ عرصے بعد وہ واپس آ کر اسے بھی اپنے ساتھ برطانیہ لے جائے گا لیکن پھر حالات خراب ہونا شروع ہوگئے۔سونیتا کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال تک واپس نہ آیا، میں جب بھی اس سے پوچھتی کہ انڈیا کب آؤ گے تو وہ ٹال دیتا۔ وہ ہم سے بہت سے چیزوں کا مطالبہ کرتا تھا ، کبھی فرنیچر اور کبھی پیسے کا۔ان کے مطابق جنوبی ایشیا کا معاشرہ ایسا ہے کہ وہاں اگر عورت کو اس کا شوہر چھوڑ دے تو عورت کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے۔ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں برطانوی ریاست سے سفارش کی گئی ہے کہ شادی کے بعد عورتوں کو چھوڑنے کے عمل کو گھریلو تشدد کی قسم تسلیم کیا جائے اور بے شک یہ خواتین کبھی برطانیہ آئی بھی نہ ہوں انھیں تحفظ فراہم کیا جائے۔اس حوالے سے برطانوی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ’ حکومت شادی یا کسی بھی رشتے میں تشدد برداشت نہیں کرے گی۔ ہم بڑھ چڑھ کر غلامی، زبردستی کی شادی اور گھریلو تشدد کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اٹھاتے رہیں گے

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…