اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ضرورت مند صارفین کے لئے ‘غذائی کچری کی پہلی سپر مارکیٹ کا آغازہوگیا۔برطانیہ میں کھانے کی اشیاء4 کو ضائع کرنے سے روکنے والی تنظیم رئیل جنک فوڈ پروجیکٹ نے غذائی کچرے کی پہلی سپر مارکیٹ کا آغاز کردیا ہے ،جو ضرورت مند صارفین کے لئے نہایت سستے دام میں کھانے کی اشیا ء4 فروخت کریگی۔تفصیلات کے مطابق اس سپر مارکیٹ میں ضرورت مند صارفین کے لیے اشیائے خوردونوش ‘پے ایز یو فیل یعنی ان کی مرضی کی قیمت پر دستیاب ہوں گی۔
یہ سپر مارکیٹ عام مارکیٹ کی طرح کھانے پینے کی اشیاء سے بھری پڑی ہے، لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں مکمل طور پر سپر مارکیٹوں کی طرف سے کچرے میں پھینکی جانی والی کھانے پینے کی چیزوں میں سے قابل استعمال اشیاء4 کا ذخیرہ کیا گیا ہے۔اس موقع پررئیل جنک فوڈ پروجیکٹ کے بانی اسمتھ ایڈم نے وی او اے کو بتایا کہ مارکیٹ کو اسی طرح بغیر نام کے چلایا جائیگا کیونکہ ہمارا مقصد کاروبار کرنا نہیں ہے اور نہ ہی یہ فوڈ بینک ہے، ہم یہاں صرف ضرورت مندوں کی نہیں بلکہ ہر اس شخص کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں جو ہمارے دروازے پر آتاہے۔
برطانیہ میں ایسی قیمتی چیز کی سپر مارکیٹ متعارف کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں