ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی سپریم علما کونسل نے کہا ہے کہ دوسروں کو کافر قرار دینا ایک انتہائی خطرناک مسئلہ ہے جس کا تعلق براہِ راست اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے۔بعض ممالک میں جاری بے گناہوں کا قتل عام اور املاک کو بم دھماکوں سے تباہ کرنا صریحاً سنگین جرم ہے جو گمراہ اور تکفیری فرقوں کی کارستانی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سپریم علما کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسروں کو کافر کہنا ایک شرانگیز سوچ ہے جو اس وقت زمین پر سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اس خرافات سے گریز کرنا چاہئے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تکفیری عناصر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے اپنی نسبت جوڑ کر مرضی کے حلال اور حرام کے فیصلے صادر کرتے ہیں جس کے نتیجے میں دوسروں کے جان، مال، حق وراثت اور نکاح تک خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔سعودی سپریم علما کونسل کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض ممالک میں جاری بے گناہوں کا قتل عام اور املاک کو بم دھماکوں سے تباہ کرنا صریحاً سنگین جرم ہے جو گمراہ اور تکفیری فرقوں کی کارستانی ہے۔
یہ مسئلہ ا س وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس سے جان مال ، حق، وراثت اور نکاح تک خطرے میں پڑ جاتے ہیں ۔۔ دنیا کے سب سے بڑے علما نے فتویٰ جاری کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)



















































