جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی،امریکہ بیچ میں کود پڑا،اہم اعلانات

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیونکہ تعلقات میں بہتری اور باہمی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، پاکستان اور بھارتی حکام کی بیان بازی کا علم ہے، دونوں ملکوں میں امن اور قریبی تعلقات چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں اور خطے میں پا ئیدار امن قائم ہو،پاکستان دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے ۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن قائم ہو۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ خواہش کے دونوں ملک براہ راست مذاکرات کریں اور امن کا راستہ اختیار کریں۔ایک سوال پر مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان کو پڑسیوں کیلئے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خطرات کو کم کرنا ہوگا، دہشتگردی اور شدت پسندی سے نمٹنے میں اسلام آباد دے تعاون اور مدد کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف پا ئیدار مہم چاہتے ہیں۔ ٹونر نے تسلیم کیاکہ دہشتگردی کا قلع قمع کرنے میں پاک فوج نے پیش رفت کی لیکن پاکستان پڑوسیوں کو ہدف بنانے والے عسکریت پسندوں کے خلاف بھی کارروائی کرے اور دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے۔ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا اور تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنی ہو گی۔امریکا کے بھارت کے ساتھ گہرے، دوطرفہ اور کثیرجہتی تعلقات ہیں جب کہ سیکیورٹی تعاون کو بھی آگے بڑھارہے ہیں۔پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان روس اور امریکا بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یا کسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…