نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی بھی جوتاکلب کے ممبربن گئے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک ریلی کے دوران راہول گاندھی پر جوتا پھینک دیا گیا۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اترپردیش میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کانگریس کی راہ ہموار کرنے کےلئے دورے کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں سیتاپور میں کانگریس کے ایک روڈ شو کی قیادت کررہے تھے کہ اس دوران ہجوم میں سے ایک شخص نے راہول گاندھی پر جوتا اچھال دیا لیکن راہول گاندھی نے جوتاپہلے ہی اپنے طرف آتے دیکھ کرجھک گئے اورجوتا انہیں نہیں لگ سکا ، پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کوگرفتارکرکے تفتیش شرو ع کردی گئی ۔