عمان(این این آئی)اردن کے وزیراعظم ہانی مْلکی نے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ شاہ عبداللہ کو پیش کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے بیس ستمبر کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے تناظر میں استعفیٰ دیا ہے۔ مستعفی ہونے والے وزیراعظم نے شاہ عبداللہ سے کہا کہ وہ نئی حکومت سازی کے عمل کا آغاز کریں۔ مْلکی نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب رواں برس مئی میں سنبھالا تھا۔ اْن کو نئے انتخابات کرانے کا فریضہ سونپا گیا تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت جلد تشکیل پا جائے گی۔