ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

برطانوی پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس انتہائی کم قیمت میں فروخت کئے جانے کا سنسنی خیز انکشاف

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈارک ویب سائٹ کے ذریعے برطانیہ کے جعلی پاسپورٹس،ڈرائیونگ لائسنس اور ڈگریاں فروخت کی جا رہی ہیں۔ڈیلی میل نے دی ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ بذریعہ ویب سائٹ دنیا بھر میں جعلی پاسپورٹس،ڈرائیونگ لائسنس اور ڈگریاں فروخت کی جا رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ’چھپی ہوئی‘ویب سائٹس ، جنہیں ڈارک ویب کہا جاتا ہے نہ صرف مجرموں کیلئے سونے کی کان بن چکی ہیں بلکہ یہ ملکی سلامتی کیلئے بھی انتہائی خطرناک بات ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک برطانوی پاسپورٹ 800پا?نڈ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مکروہ پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد بینک سٹیٹمنٹ ،یوٹیلٹی بلز ،پے سلپس اور دیگر حاصل کردہ معلومات کی بنیا دپر نہ صرف جعلی اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں بلکہ بھاری قرضے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈارک ویب تک ایک محفوظ ویب براؤزر کے ذریعے آنے والی پیشکش کے بعد ہی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے سن وی لی جو کہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ یہ سب کرنا مشکل نہیں ہے،کیونکہ آپ کہیں سے بھی یوزر نیم اور اکا?نٹ حاصل اور خریداری شروع کرسکتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…