نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ آج اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ نیویارک میں الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ آج اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ نیویارک میں الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور ان ملاقاتوں سے مستقبل میں اسرائیل اور امریکا کے تعلقات کی راہ متعین ہو گی۔ سن 2012 میں نیتن یاہو نے صدارتی انتخابات میں اوباما کے حریف مِٹ رومنی کی حمایت کی تھی، تاہم اس بار ان کی جانب سے کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔