نئی دہلی(نیوزڈیسک)مودی کو پاکستان سے ٹکر لینا مہنگا پڑ گیا،عوام دربدر،خوف کا یہ عالم پہلے کبھی نہیں دیکھاگیا،حیرت انگیز انکشافات، بھارتی سیاستدانوں، میڈیا اور انتہا پسند ہندوؤں کا جنگی جنون تو انتہا پر ہے مگر ابھی تک بھارتی عوام کی طرف سے اپنی فوج کی حمایت کا مظاہرہ نظرنہیں آرہا بلکہ بھارت کے سرحدی علاقوں میں اس قدر خوف کی فضا ہے کہ واہگہ،قصور ، چک امرواورسیالکوٹ کے بارڈر ایریاز میں ہندوستانی دیہاتیوں نے جنگ کے خوف سے گھروں کو خالی کرنا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایاگیاکہ مودی کو پاکستان سے ٹکر لینا مہنگا پڑ گیا،عوام دربدر،خوف کا یہ عالم پہلے کبھی نہیں دیکھاگیا،عوام گھروں کو چھوڑ کردر بدر ہورہے ہیں ۔بھارت کے پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں کی 65 فیصد آ بادی اپنے گھربارچھوڑکرنقل مکانی کرچکی ہے۔علاوہ ازیں بھارتی شہری اس درجہ خوفزدہ ہیں کہ واہگہ بارڈرپرپرچم کشائی کی تقریب میں بھی نہ ہونے کے برابرآرہے ہیں