واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا بل ویٹو کردیا۔ری پبلکن پارٹی نے کانگریس میں ویٹو رد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان نے نائن الیون بل کی منظوری دی تھی ،جس کے تحت نائن الیون سانحے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حق دیا گیا ہے۔صدراوباما نے بل کو ویٹو کرتے ہوئے کہا کہ بل امریکی قومی مفادات کیلیے نقصان دہ ہے۔ اس سے انسداد دہشت گردی اور دیگر قومی سلامتی سے متعلق اموپر عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون محدود ہوسکتا ہے۔امریکی اہلکاروں پر مقدمات دائر کیے جانے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ بل کے ویٹو ہونے پر ری پبلکن پارٹی کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ری پبلکن سینیٹر چک شمر کا کہنا تھا کہ صدر اوباما نے بل کو ویٹو کرکے نائن الیون سانحے کے متاثرین کو مایوس کیا۔ ویٹو کو کانگریس سے رد کردیا جائے گا۔