منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سلمان خان کے والد سلیم خان وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کیخلاف میدان میں آگئے ۔۔۔ تمام حدیں پار

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور پاکستان کے حالات سے سب ہی واقف ہیں ۔ بھارت پاکستان کی عزت اچھالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں جانے دیتا۔وقتاََ فوقتاََ کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑنا انڈیا کی عادت ہے ۔اب بھارتی فلمی دنیا کے معروف ترین اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان جو ایک لکھاری بھی ہیں نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کیخلاف نئی بحث کا آغا ز کر دیا ہے ۔سلیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف ایسے وزیر اعظم ہیں جن کی کوئی نہیں سنتا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلیم خان نے پاکستانی وزیراعظم کی عزت اور احترام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نہایت غلیظ زبان کا استعمال کیا ۔سلیم خان کا کہنا تھا کہ معذرت کے ساتھ، مگر جن لوگوں نے آپ کا نام رکھا اگر ان کو مستقبل اور آپ کے کردار کا انداز ہوتا تو وہ کبھی بھی آپ کا نام نواز شریف نہیں بلکہ “بے نواز شریر” رکھتے۔اپنی ٹوئٹ میں سلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ “نواز شریف آپ کی تو یہ اوقات ہے کہ خود آپ کے ملک میں آپ کی کوئی نہیں سنتا، نہ آپ کے لوگ، نہ آپ کی آرمی اور نہ آپ کی پارلیمنٹ”۔انہوں نے کہا کہ “مجھے تو ڈر ہے کہ واللہ آپ کے گھر والے بھی آپ کی سنتے ہونگے یا نہیں”۔ تعجب کی بات ہے کہ ایک ایسی صورت حال میں جب کوئی آپ کی بات سننے میں دلچسپی نہیں رکھتا، آپ پوری دنیا میں گھوم کر بھارت کی شکایت کرتے پھر رہے ہیں، کیا آپ کو لگتا ہے کہ کسی نے آپ کی بات پر توجہ دی ہوگی یا سنا ہوگا ؟۔

پاکستان کے خلاف بھارتی جرنیلوں اور مختلف لوگوں کی ہرزہ سرائی ایک عام سی بات ہے مگر سلیم خان کی جانب سے نواز شریف کیخلاف پہلی بار اس قسم کے بیانات سامنے آئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…