پیرس(این این آئی)فرانس میں نئے لیبر قوانین کینفاذ کے خلاف پیرس میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔نئے قانون کے مطابق کمپنیوں کو اختیار ہوگا کہ وہ ملازمین کے اوقات کار35 گھنٹے فی ہفتے سے بڑھا سکیں، جبکہ ملازمت سے بے دخلی کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئے لیبرقانون کے خلاف یہ گذشتہ چھ ماہ میں ہونے والا 14واں مظاہرہ تھا۔ پیرس میں ہونے والے مظاہرے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔نئے قانون کے مطابق کمپنیوں کو اختیار ہوگا کہ وہ ملازمین کے اوقات کار35 گھنٹے فی ہفتے سے بڑھا سکیں، جبکہ ملازمت سے بے دخلی کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔یہ قانون جولائی میں نافذ کیا گیا تھا، جس کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کے مطابق جابرانہ قانون کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں ایک لاکھ ستر ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔