واشنگٹن (این این آئی) امریکی خصوصی دستوں کے درجنوں کمانڈوز کو شام میں تعینات کر دیا گیا ہے جس کی امریکی پینٹا گون نے تصدیق کر دی ۔پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی دستوں کی تعیناتی ترک حکومت کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ٗ پینٹاگون کے ایک ترجمان نے بتایا گیا ان دستوں سے کہا گیاکہ وہ ترک فوج اور تسلیم شدہ شامی اپوزیشن فورسز کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں حصہ لیں۔