مکہ (این این آئی) سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ سیزن کادورانیہ 8ماہ سے بڑھا کر 10ماہ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ذرائع کے مطابق عمرہ سیزن میں محرم اورشوال کوشامل کرنیکی تجویز بھی زیر غور ہے ۔اس وقت موجودہ عمرہ ویزوں کی مدت صفر سے رمضان کے اختتام تک کی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ تجویزسعودی ویژن 2030 کے اہداف کاحصہ ہے۔ویژن 2030میں عمرہ زائرین کی تعداد80 لاکھ سے3 کروڑ تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔