جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

یورپی یونین کو نئی زندگی بخشنے پر اتفاق،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

براتیسلوا (این این آئی)فرانس اور جرمنی نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے ان ترجیحات پر اتفاق کر لیا ہے جن کی مدد سے اس تنظیم کو برطانیہ کی علیحدگی کے فیصلے سے پیدا ہونے والی سنگین صورتِ حال کے باوجود نئی زندگی بخشی جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں نے سلواکیہ کے دارالحکومت براتیسلوا میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے بعد اتحاد کی علامت کے طور پر مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی۔یہ 27 رکنی یورپی یونین کی برطانیہ کے بغیر پہلا اہم اجلاس تھا۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے اس موقع پر کہا کہ پناہ گزینوں کا بحران ایک کلیدی معاملہ ہے۔صدر اولاند نے کہاکہ ہم نے کسی چیز سے نظریں نہیں چرائیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں پناہ گزینوں کے معاملے سے مشترکہ طور پر نمٹنا ہو گا اور ساتھ ہی سیاسی پناہ حاصل کرنے کے حق کا پاس بھی رکھنا ہو گا۔پناہ گزینوں کے بڑی تعداد میں یورپ پہنچنے کے معاملے پر سخت اختلافات ہیں اور سلوواکیا ٗہنگری، چیک رپبلک اور پولینڈ نے یورپی یونین کی جانب سے پناہ گزینوں کے لیے مختص کوٹا قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔چانسلر میرکل نے کہاکہ ہم نے پناہ گزینوں کے مسئلے پر ٹھوس گفتگو کی۔ ہمیں مفاہمت سے معاملہ سلجھانا ہو گا۔ ہم نے اتفاق کیا کہ یورپ کو بریکسٹ (برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی) کے بعد سے سنگین صورتِ حال کا سامنا ہے، اس کے علاوہ بھی ایسے مسائل ہیں جنھیں مل جل کر حل کرنا پڑیگا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…