نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے بلوچستان میں وسیع مداخلت کےلئے آل انڈیاریڈیوکی بلوچی ملٹی میڈیاویب سائیٹ اورموبائل ایپلی کیشن لانچ کردی ہے ۔بھارت کاسرکاری نشریاتی ادارہ آل انڈیاریڈیوپہلے سے ہی شارٹ ویوپربلوچی زبان میں ایک گھنٹے کاپروگرام نشرکرتاہے ۔ویب سائیٹ اورموبائل اپیلی کیشن کے ذریعے بلوچستان ،ایران اورافغانستان کے سرحد ی علاقوں سمیت دنیاپھرمیں مقیم بلوچ باشندے بھارت کی پراپیگنڈا مہم نشریات سن سکیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے گزشتہ ماہ کشمیرکی صورتحال پرکل جماعتی کانفرنس سے خطاب اوریوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ بھارتی حکومت بلوچستان اورگلگت بلتستان میں حکومت پاکستان کی جانب سے ہونے والی مینینہ زیادتیوں پردنیاکی توجہ مرکوزکرائے گی اوراسے اپنی کارروائیوں کاجواب دیناپڑے گا۔