ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شہر شرورہ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔سعودی محکمہ شہری دفاع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں افسوسناک خبر سے آگاہ کیا اور بتایا کہ شرورہ میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی اس سے پہلے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچتیں اس سے قبل ہی جھلس کر تین بچے جاں بحق ہوچکے تھے۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا تاہم عمارت میں موجود سارا سامان مکمل طور پر جل گیا۔