جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نو مسلم برطانوی سفیر کی اہلیہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی

datetime 15  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں متعین برطانیہ کے سفیر سائمون کولیز نے قبول اسلام کے بعد اپنی اہلیہ ھدیٰ مجرکش کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد واقعہ ہے جس میں نو مسلم برطانوی سفیر اور اس کی اہلیہ نے فریضہ حج ادا کیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے نو مسلم سفیر کی اہلیہ ھدیٰ مجرکش نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئٹڑ‘ پر پوسٹ ایک بیان تصویر کے ساتھ بیان میں اپنا نام ’فوزیہ البکر‘ رکھا ہے۔ اس نے ٹوئٹر پروفائل پر بھی اپنا اسلامی نام شامل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سائمن کولیز پہلے برطانوی سفیر ہیں جنہوں نے قبول اسلام کے بعد فریضہ حج دا کیا ہے۔خیال رہے کہ سائمن کولیز برطانیہ کے اہم ترین سفارت کار بتائے جاتے ہیں۔ انہیں جنوری 2015ء کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ سفارت کاری کے میدان میں انہوں نے اپنے سفر کا آغاز 1978ء میں وزارت خارجہ میں ملازمت سے کیا۔ وہ اب تک بحرین، قطر، عراق، شام، عمان اور نئی دہلی میں بھی بہ طور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…