سیؤل (مانیٹرنگ ڈیسک) منگل کے روز امریکا کے دو سپر سانک بی ون بمبار طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضا میں نچلی پروازیں کیں۔ فضا میں ان کے ہمراہ جنوبی کوریائی اور امریکی جنگی طیارے بھی تھے۔ امریکی بی ون بمبار طیارے شمالی کوریا سے چالیس کلومیٹر کی دوری پر جنوبی کوریائی فضائی حدود میں پروازیں کرتے رہے۔ ان پروازوں کو امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا کے لیے اظہار یک جہتی اور جنوبی کوریا کی قوت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ اِس فضائی قوت کے اظہار پر شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے سی این اے نے اپنی حکومت کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے خلاف عوام کا غصہ بڑھ رہا ہے اور وہ کسی آتش فشاں کی طرح پھٹ سکتا ہے۔